Live Updates

نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟

بشری بی بی کے ساتھ بھی عمران خان جیسا ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے، بانی کی فیملی کو ملاقاتوں سے روکنا قانون اور عدالتوں کیخلاف ہے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جولائی 2025 23:25

نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 جولائی 2025ء ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟ بشری بی بی کے ساتھ بھی عمران خان جیسا ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے، بانی کی فیملی کو ملاقاتوں سے روکنا قانون اور عدالتوں کیخلاف ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو رتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے قائد عمران خان جو 700 دنوں سے قید ہیں جیل میں ان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا، انہوں نے کبھی بطور سابق وزیراعظم جو حقوق بنتے اس کی بات نہیں کی ہمیشہ ایک عام پاکستانی کے حقوق کی بات کی ان کو عدالتی حکم کے باوجود عام قیدی کے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا ہوا ان کی اخبار کی سہولت ختم ،کتابیں روکی ہوئی ہیں، سیاسی قائدین کی ملاقاتیں بند کی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی سیاسی رفقاء ، وکلاء سے ملاقاتیں بند کی ہوئی ہیں ان پر 200 سے زائد کیس ہیں اگر ایک ایک وکیل بھی کریں تو 200 وکیلوں کا ملنا لازم ہے جو عمران خان کا قانونی حق ہے، ملاقاتوں کے حوالے سے  درجن سے زائد ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں ا سکے باوجود ان کو نہیں ملنے دیا جارہا، نواز شریف کی ملاقاتوں اور عمران خان کی ملاقاتوں کا موازنہ کریں یہ امتیازی سلوک کیوں ؟ ہم اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشری بی بی کے ساتھ بھی وہی ناروا سلوک روا رکھا جارہا جو عمران خان کے ساتھ ہورہا ہے، ان کی فیملی کو بھی ملاقاتوں سے روک دیا جاتا ہے، یہ جو سلسلہ شروع ہے یہ پاکستان کے قانون اور عدالتوں  کے وقار کے خلاف ہے عدالتوں کی حکم عدولی ہو رہی ہے۔ 9مئی کا وہ مرکزی گواہ حسام افضل جس کی گواہی پر پورا کیس کھڑا تھا جس نے کہا کہ 9 مئی کی سازش اس کے سامنے تیار ہوئی جھوٹا ثابت ہوگیا۔

ہمارے وکیل برھان معظم نے عدالت سے درخواست کی کہ پولیس تھانہ کا روزنامچہ منگوایا جائے، روزنامچے سے پتہ چلا کہ حسام افضل اس دن ڈیوٹی پہ نہیں تھا اور ایس ایچ او نے اتنا ناراض ہوکر یہ نوٹ لکھا ہوا کہ ”تم بہت چھٹیاں کرتے ہو اب تمہیں معافی میں نہیں ایس پی صاحب کے سامنے پیش ہوکر لینی ہوگی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جس گواہ کی گواہی پر سارا کیس کھڑا کیا گیا اس کا جھوٹ ثابت ہوگیا تو ہمارے حساب سے یہ کیس ختم ہے اب اگر زبردستی چلانا ہے تو وہ حکومت پہلے بھی یہی کررہی ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہمارے اسیران شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، عمر چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد ان کے ساتھ بھی نارواسلوک روا رکھا جارہا ہے ان کی حالت دیکھ لو ان سب کی قید کو بھی 700دن ہوگئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ٹھیک نہیں، ظالمو خدا کا خوف کرو وہ کینسر کی مریضہ ہے ٹھیک ہے اس نے نواز شریف کو ہرایا بزرگ خاتون ہے اتنا ظلم نہ کرو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات