
ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید
امریکی وائٹ ہاوس نے پاکستانی ٹی وی چینلز کی جانب سے دی گئی امریکی صدر کے دورہ پاکستان کی خبر کو غلط قرار دے دیا
محمد علی
جمعہ 18 جولائی 2025
00:36

(جاری ہے)
باضابطہ طور پر ہمیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ امریکی صدر ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔قبل ازیں یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ امریکی صدر ٹرمپ 18ستمبر کو پاکستان کادورہ کرینگے۔خیال رہے اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18ستمبر کو پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی صدر جنوبی ایشیاء کے دورے پر بھارت بھی جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر بھارت جانے سے پہلے پاکستان پہنچیں گے۔،ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سفارتی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی بتانا تھا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ پاکستان کے دوران صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل وآرمی چیف سید عاصم منیر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو بھارت نے دورے کی دعوت دی تھی۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں تھیں۔حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا تھا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے جنگ روکنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا تھا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کی شخصیت متاثر کن تھی۔ملاقات کے بعد اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید
-
سرکاری ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے
-
نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟
-
شوگر ملز کی لاٹری نکل آئی، پنجاب حکومت کا ہر ماہ بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟
-
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
-
سوڈان: متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں شہری ہلاکتوں پر ترک کا اظہار افسوس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ کا اجراء کردیا
-
لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں
-
چکوال میں طوفانی بارش کے بعد ڈیم کا بند ٹوٹ گیا
-
غزہ: انخلاء کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں دربدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.