Live Updates

عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے

عمران خان کے بیٹوں کا حق بنتا ہے کہ وہ والد کی سیاست کو آگے بڑھائیں، وہ برطانیہ کے سیٹزن ہیں، تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جولائی 2025 00:01

عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں ..
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 جولائی 2025ء ) وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے، عمران خان کے بیٹوں کا حق بنتا ہے کہ وہ والد کی سیاست کو آگے بڑھائیں، وہ برطانیہ کے سیٹزن ہیں۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر شہر کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں اور بارشوں کے حوالے سے 5سے 10سالہ منصوبہ بنانا چاہیئے۔

قدرتی آفات سے جتنی تباہی ترقی یافتہ ممالک میں آتی ہے اتنی شاید ہمارے خطے میں نہیں آتی، قدرتی آفات کا لیول جب بڑا ہوتا ہے تو پھر انسان کی تدابیر ناکام رہتی ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بھی قدرتی آفات سے تباہی آتی ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال سے بات کروں گا، پلاننگ ڈویژن کو اس پر کام کرنا چاہیے۔ ن لیگ عوام خدمت اور کام کرنے پر یقین رکھتی تھی لیکن میڈیا کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، میڈیا پر اپنے کاموں کی تشہیر کرنا ہم نے دوسروں سے سیکھا ہے۔

کہا جارہا ہے آئندہ بھی زیادہ بارشیں ہوں گی، وزیراعظم آج این ڈی ایم اے گئے تھے اور وہاں ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو 3بار مذاکرات کی دعوت دی تھی، لیکن اپوزیشن نے مثبت جواب نہیں دیا۔ اس وقت پی ٹی آئی اور حکومت درمیان کوئی مذاکرات نہیں چل رہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان کے بیٹے اگر سیاست میں حصہ لیتے ہیں تو ان کا حق ہے، ہمیں موروثی سیاست کے طعنے پی ٹی آئی کی طرف سے ملتے رہے ہیں، لیکن ہم سمجھتے ہیں عمران خان کی سیاست کو آگے بڑھانا ا ن کے بیٹوں کا حق بنتا ہے، وہ برطانیہ نیشنل ہیں، وہ قانون تقاضے پورا کریں گے، وہ بالکل پاکستان آئیں، اگر وہ سیاست تحریک کو چلائیں گے تو قانونی تقاضے پورے کریں گے، عمران خان کے بیٹے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

 
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات