سرکاری ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 52 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 جولائی 2025 00:05

سرکاری ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2025ء) سرکاری ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 52 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری 11 جولائی 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

جس کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 52 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور مجموعی مالیت 19 ارب 95 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 43 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے، امریکی ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 284 روپے 96 پیسے رہی تھی اور ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔