سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور دلیرانہ کارروائی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 16 جولائی 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے ۔

(جاری ہے)

جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف یہ آپریشن نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے ،میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرونی قوتیں مسلسل سرگرم ہیں تاہم ہماری سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ان کو بھرپور جواب دینے کا سلسلہ جاری رہے گا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی سرزمین پر دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔