وفاقی وزیر جنیدانوار چوہدری کی دورہ گوادر کے موقع پر فش انڈسٹری اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے ملاقات

بدھ 16 جولائی 2025 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے دورہ گوادر کے موقع پر فش انڈسٹری اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے اہم ملاقات کی ہے،گوادر میں فش انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں انڈسٹریل زونز کے بجلی و پانی کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ فش انڈسٹری کو مکمل حکومتی سپورٹ دی جائے گی،مقامی سرمایہ کار کنسورشیم بنا کر آگے آئیں،مشترکہ شراکت سے مضبوط ماڈل تشکیل دیں،گوادر کے عوام کی شمولیت سے ہی صنعت کو ترقی ملے گی،مقامی لوگوں کا اعتماد اور شفافیت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا،مزید صنعتی سہولیات کے لیے اقدامات جاری ہیں،وفاقی وزیر نے کراچی میں ملکی فش سرمایہ کاروں سے دو روز کے اندر اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :