مون سون بارشوں کے باعث 103 شہری جاں بحق ،393 زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے

جمعرات 17 جولائی 2025 16:14

مون سون بارشوں کے باعث 103 شہری جاں بحق ،393 زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ۔ ترجمان کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 103 شہری جاں بحق اور 393 زخمی ہوئے ،مون سون بارشوں کے باعث 128 مکانات متاثر اور 6 مویشی ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں کے باعث 63 شہری جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے،لاہور میں 15، فیصل آباد 9، ساہیوال 5، پاکپتن 3 اور اوکاڑہ میں 9 اموات رپورٹ کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،حکومت کی پالیسی کے تحت جاں بحق افراد کی فیملیز کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاں و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ،شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،پرانے کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں ،خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں ۔بچوں کا خیال رکھیں انہیں بجلی کی تاروں کھمبوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانیں دیں۔