
مون سون شدید بارشیں، پاک فوج اور پنجاب پولیس کا ریسکیو آپریشن کا آغاز،درجنوں متاثرین محفوظ مقامات منتقل
پاک فوج کے جوانوں نے چکری روڈ پر واقع گاؤں لڈیان سیلاب میں پھنسے ایک خاندان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا، فوجی اہلکار متاثرین کو لائف جیکٹس، خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہے ہیں
فیصل علوی
جمعرات 17 جولائی 2025
14:15

(جاری ہے)
فوجی اہلکار متاثرین کو لائف جیکٹس، خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں فوجی ہیلی کاپٹرز، جوانوں اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ کاوشوں سے درجنوں متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔متاثرہ خاندان اپنے گھر کی چھت پر پناہ لئے بیٹھا تھا۔ جب پانی کی سطح مسلسل بلند ہوتی چلی گئی۔ زمینی راستہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا تھا، ایسے میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے باوجود بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ پاک فوج کا یہ مشن نہ صرف متاثرہ خاندان کے لیے زندگی کی نوید ثابت ہوا بلکہ عوام کیلئے ایک بار پھر یہ پیغام بھی بن گیا کہ قدرتی آفات کے موقع پر مسلح افواج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت پاک فوج کے دستے مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بھی تمام متاثرہ اضلاع میں پولیس ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی حکومت، ریسکیو اداروں اور دیگر متعلقہ ایجنسیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ٹیمیں شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔پنجاب پولیس کے کنٹرول سنٹرز سے صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے دریا کنارے آباد دیہات میں باقاعدہ پٹرولنگ بھی جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
سید یوسف رضا گیلانی کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر مملکت احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا جہلم میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے ریلے میں بہہ جانے والے پولیس کانسٹیبل حیدر علی کی قربانی کو خراج عقیدت
-
وزیراعظم کا 2024-2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر
-
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے خیبرپختونخوا ہ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کیساتھ معاہدے کی مخالفت کردی
-
جتنی بھی اموات ہوئیں یہ سب ناگہانی آفت کے سبب ہوئیں، حکومت کی غفلت سے کوئی اموات نہیں ہوئیں، مریم نواز
-
نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر مملکت احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
خاتون کو اغوا یا سرعام برہنہ کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا بل منظور
-
وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ
-
سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،شہباز شریف
-
الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے بڑے فیصلے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.