فیصل آباد میں پھل و سبزیاں مہنگی، لیموں 690 اور چائنیز لہسن 530 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

جمعرات 17 جولائی 2025 16:49

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ضلعی ریٹ لسٹ کے مطابق شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سبزیوں میں سب سے مہنگا دیسی لیموں 690 روپے فی کلو اور چائنیز لہسن 530 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیسی لہسن کی قیمت بھی 385 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔

دیگر سبزیوں میں پیاز 145، کریلا 160، کھیرا 140، بھنڈی 90 اور آلو 82 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

پھلوں میں سیب کالا (پہاڑی) 230، ناشپاتی 215، گرما 155، آڑو (درجہ دوم) 170، امرود 150 روپے فی کلو جبکہ کیلا (درجن) 125 روپے میں دستیاب ہے۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بازاروں میں ان نرخوں پر اشیاء دستیاب نہیں اور اکثر دکاندار نرخ نامہ آویزاں بھی نہیں کرتے۔ انتظامیہ کی جانب سے سختی نہ ہونے کے باعث پرچون فروش من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔