
دبئی میں گرمی کا بہترین حل، ایمریٹس کی صارفین کو سفر کی پیشکش
جمعرات 17 جولائی 2025 19:54
(جاری ہے)
یہاں ہر طرف ایئر کنڈیشننگ، درجہ حرارت سے کنٹرول شدہ سوئمنگ پولز، اور بے شمار انڈور تفریحی مقامات موجود ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ موسم گرما کی شدت میں بھی آپ آرام سے شہر کی سیر کر سکتے ہیں، لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور باسہولت انداز سے وقت گزار سکتے ہیں۔
ایمریٹس کے مسافر ''دبئی ایکسپیرینس'' کے خصوصی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا پورا سفر ایک جگہ پر پلان کر سکتے ہیں جس میں پروازیں، ہوٹلز، تفریحی مقامات، دلچسپ سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ سب کچھ شامل ہیں۔ایمریٹس کی ہر کیبن میں سفر کو آرام دہ اور خوشگوار بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات موجود ہیں۔ ہر کیبن کے مسافر وںکے لئے مقامی ذائقوں پر مبنی کھانے، مفت مشروبات، اور ایوارڈ یافتہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم ''آئس'' تک رسائی دی جاتی ہے، جس میں موجود 6,500 سے زائد چینلز پر فلمیں، موسیقی، ڈرامے اور دیگر تفریحی مواد دستیاب ہے۔دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر، ایمریٹس کے مسافروں کو تیز رفتار رابطوں اور شہر کے جدید اور ائرکنڈیشنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم تک براہِ راست رسائی حاصل ہوتی ہے، جو ان کے گراؤنڈ کے سفر کو بھی آسان اور پرسکون بناتا ہے۔ایمریٹس ایئرلائن دبئی کو دنیا کے چھ براعظموں کے 140 سے زائد شہروں سے جوڑتی ہے، جس میں یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ، امریکا اور افریقہ شامل ہیں۔ ایئرلائن کی بیشتر پروازیں اور مختلف کیبن آپشنز کی بدولت مسافر اپنی سہولت کے مطابق سفر کا انتخاب کر سکتے ہیں، چاہے وہ چھٹیاں منانے جا رہے ہوں، کاروباری سفر کر رہے ہوں یا کسی اور ملک جا رہے ہوں اور دبئی ان کا اسٹاپ اوور ہو۔ایمریٹس اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں۔ ایئرلائن کی پہلی پرواز 25 اکتوبر 1985 کو دبئی سے کراچی پہنچی تھی۔ آج بھی ایمریٹس پاکستان کے پانچ شہروں بشمول کراچی، سیالکوٹ، پشاور، لاہور اور اسلام آباد سے اپنی پروازیں چلا رہا ہے، اور ان تمام شہروں کو اپنے نیٹ ورک کا اہم حصہ سمجھتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور
-
برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
-
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.