مسلم کانفرنس ریاست کی نمائندہ جماعت ہے جس نے مشکل حالات میں ریاست کے تشخص کو بحال رکھا،راجہ محمد یاسین قیصر ایڈووکیٹ

جمعرات 17 جولائی 2025 22:30

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹوڈنٹس فیڈریشن (MSF)کے بانی رہنماء ریٹائرڈڈپٹی کسٹوڈین راجہ محمد یاسین قیصر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست کی نمائندہ جماعت ہے جس نے مشکل حالات میں ریاست کے تشخص کو بحال رکھا ،لوگوں کی عزت ، وقار اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،تحرئک آزادی کشمیرکو بہترین انداز میں اُجاگر کیا ،قائد ملت چوہدری غلام عباسؒ، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ؒ ،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خانؒاور دیگر تمام قائدین مسلم کانفرنس کا ریاست، عوام اورتحرئک آزادی کشمیر کے لئے کردار بھی ناقابل فراموش ہے، ریاست کی جماعت مسلم کانفرنس کو کمزورکرنے کے آزادخطہ اور اُس پار مقبوضہ کشمیر میںکوئی اچھے اثرات مرتب نہیں ہوئے،مسلم کانفرنس کو مضبوط کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، راجہ محمد یاسین قیصر ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلم کانفرنس کی اہمیت کے پیش نظر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے مسلم کانفرنس کو ہی مسلم لیگ ن قرار دیا تھاجبکہ مولاناموددی ؒ جب تک زندہ رہے انہوں نے آزادکشمیر میں جماعت اسلامی نہیں بنائی وہ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ مسلم کانفرنس تحرئک آزادی کشمیر کے لئے موثر اندازمیں اپنا کردار ادا کررہی ہے،ایک نظریے وسوچ کی بنیاد پر قائم ،تحرئک کا نام اور شہداء کی حقیقی وارث جماعت مسلم کانفرنس کے ساتھ ریاست وعوام کے مخلص وہمدرد نظریاتی کارکنوں کی ایک بڑی تعدادصدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں اپنی جدوجہد میں مصروف عمل ہے، راجہ محمد یاسین قیصر ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ مسلم کانفرنس کے زیراہتمام حسب روایت 13تا19جولائی تک ہفتہ الحاق پاکستان بھرپور انداز میںمنایا جارہاہے ،یہ اقدام قومی وابستگی ، نظریاتی وفاداری کی علامت ہے،کارکنان مسلم کانفرنس تحرئک آزادی کشمیر، ریاست کی عزت وقار کی سربلندی ،پاکستان کے ساتھ قائم تعلق کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے۔