شام پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے ،عالم اسلام شام کے ساتھ کھڑا ہے،اشرف میمن

جمعرات 17 جولائی 2025 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)تمام عرب ممالک شام کے ساتھ ہیں اس کا قرض اتارنے کے ساتھ ساتھ وہاں نظام کی بحالی میں کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اشرف میمن مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان راہ حق پارٹی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اشرف میمن نے کہا کہ بشار الاسد کے ظلم وستم سے نجات ملتے ہی ایرانی پراکسی نے پھر وہاں نظام میں اثر انداز ہونے کی کوششیں شروع کی ہوئی ہیں ۔

۔

(جاری ہے)

اشرف میمن نے کہا کہ ہم بارہا کہ چکے ہیں ایران اسرائیل گٹھ جوڑ عالم اسلام کے لئے خطرے کا باعث ہے۔ایران اسرائیل نام نہاد جنگ میں قطر پر حملہ عرب ممالک کے لئے ٹیسٹ کیس تھا۔اشرف میمن نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو کمزور کرنے کے لئے اب اسرائیل براہ راست حملہ کر رہا ہے ۔پاکستان کو عرب ممالک اور ترکی کے ساتھ بلاک بنانے کی اشد ضرورت ہے۔اشرف میمن نے مزید کہا کہ اسرائیل پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے اسے وقت میں اسرائیل کے خلاف حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔