پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) میں اسد اللہ حمزہ اور وہاج ریاض کی جارحانہ باؤلنگ

جمعرات 17 جولائی 2025 20:25

چ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کے چوتھے راؤنڈ کیتین روزہ میچ کے پہلے روز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میڈیم پیسر اسد اللہ حمزہ کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے زون سات 3۔38 اوورز میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ قادر خان نے 28، عاسر محمود نے 22 رنز بنائے۔

اسد اللہ حمزہ نے 42 رنز دیکر 7 اور افنان خان نے 32 ر نز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون چار نے کھیل کیاختتام پر4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا لئے تھے۔ محمد افضل نے 9 ,چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 65 اور یاسر مشتاق نے 27 ،27 رنز بنائے اور دونوں ناقابل شکست رہے۔ عمران شاہ نے 31، ارسلان فرزند نے 29 بنائے۔

(جاری ہے)

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون ایک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 75 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا ے۔

زین العابدین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چو کوں کی مدد سے ناقابل شکست 62، احمد خان نے 4 چو کوں کی مدد سے 40 ،علمان شفیق نے 25، فرمان احمد نے 22 رنز بنائے۔آف اسپینر سیف اللہ نے 15 رنز دیکر 3 اور ذیشان ضمیر نے 36 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون چھ نے کھیل کے اختتام پر وکٹوں کے نقصان پر 13اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 30 رنز بنائے رنز بنا لئے تھے۔

میڈیم پیسر محمد رضا نے 6 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون پانچ نے پہلے بیٹنگ کرتے 2۔51 اوورز میں 179 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد ابیس نے 7 چوکوں کی مدد 43، محمد علی بٹ نے 39، شعیب خان نے 34 اور محمد حسان اقبال نے 27 رنز بنائے۔ آف اسپنر وہاج ریاض نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 44 رنز دیکر 5 اور اسد اختر نے 31 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون دو نے کھیل کے اختتام پر 38 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لئے۔ حسان جعفری نے 9چوکوں کی مدد سے 51 ،وہاج ریاض نے 5 چوکوں کی مدد 44 جبکہ علی حسن 35 اور عمر فاروق نے 25 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔