بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی ایشیا پیسفک مڈ ایئر کانفرنس میں شرکت

جمعرات 17 جولائی 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے(ایف آئی ڈی آئی سی) ایشیا پیسفک مڈ ایئر کانفرنس 2025 میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں خطے کے ممتاز صنعتی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور عالمی مشیروں نے شرکت کی۔

کانفرنس کا محور ایشیا پیسفک میں پائیدار انفراسٹرکچر کی ترقی اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی تھا۔ اپنےایک بیان میں بلال خان کاکڑ نےکہا کہ کانفرنس میں شرکت ایک اعزاز ہے،جہاں شرکاء کو بلوچستان کے بارے میں جاننے اورسمجھنے کا موقع ملا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں اور انکے وژن کے مطابق ہم بلوچستان کو سرمایہ کاری کامرکزبنانے کیلئے پر عزم ہیں، بلوچستان صرف قدرتی وسائل میں ہی نہیں بلکہ مواقع میں بھی مالا مال ہے،معدنیات سے لے کر قابلِ تجدید توانائی، زراعت سے سیاحت تک، ہم مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے مثالی مراعات اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلوچستان میں موجود وسیع اور غیر استعمال شدہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اور جغرافیائی محل وقوع، قدرتی وسائل کی دولت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ذریعے علاقائی تجارتی اور لاجسٹک مرکز کیساتھ ساتھ بلوچستان تیزی سے ایک منفرد سرمایہ کاری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) ایک ون ونڈو سہولت فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو سرمایہ کاروں کی ابتدائی رابطے سے لے کر منصوبے کے نفاذ تک مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔جس میں سرمایہ کاری مشاورت اور پارٹنرشپ میچ میکنگ،لائسنسنگ اور منظوری میں معاونت، زمین کی فراہمی اور حکومتی اداروں سے ہم آہنگی،پالیسی اور ریگولیٹری رہنمائی،سرمایہ کاروں کی شکایات کا ازالہ شامل ہے۔