بھارت ، نئی دہلی کے 20 سکولوں کو بم کی دھمکیوں کے باعث خالی کرایا گیا

جمعہ 18 جولائی 2025 10:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے 20 سے زائد سکولوں کو جمعہ کی صبح ای میلز کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ، جس کے نتیجے میں سکولوں کو خالی کروا کر تلاشی لی گئی ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق سکولوں کے اندر کوئی بم یا کوئی اور دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ان دھمکی آمیز ای میلز نے سکیورٹی اداروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔