
جونیئر ججز پر سخت ریمارکس سے پہلے تحقیق اور احتیاط لازم ہے،غلطی انسانی فطرت ہے جج بھی غلطی کر سکتے ہیں،سپریم کورٹ
سخت ریمارکس زبانی الزامات کی بنیاد پر دئیے گئے جو ناقابل قبول ہے، بدنیتی ثابت کرنا لازم ہے،عدالت نے جونیئر جج کے خلاف ہائیکورٹ ججز کے سخت ریمارکس خارج کر دئیے،جسٹس محمد مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا
فیصل علوی
جمعہ 18 جولائی 2025
12:09

(جاری ہے)
غلطی انسانی فطرت ہے، جج بھی غلطی کر سکتے ہیں، بدنیتی ثابت کرنا لازم ہے۔
عدالت عظمیٰ نے ہدایت کی کہ سخت عدالتی ریمارکس ججز کے کیریئر پر دائمی اثر چھوڑتے ہیں۔ عدلیہ میں باہمی احترام اور ڈسپلن کو مقدم رکھا جائے۔ عدالتی ریمارکس اگر اخبارات یا فیصلوں میں آئیں تو ہمیشہ کیلئے ریکارڈ کا حصہ بن جاتے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے فیصلہ میں کہا ہے کہ ایسے الزامات خفیہ رپورٹ کے ذریعے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھیجے جائیں۔ عدالتیں جونیئر ججز کی رہنمائی کریں تنقید نہیں۔ پٹیشنر کو دفاع کا موقع نہ دینا آرٹیکل 10-A کی خلاف ورزی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی کے جج ذاکر حسین نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ اور ریمارکس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج ذاکر حسین کے دو عدالتی احکامات سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دئیے تھے۔ ہائیکورٹ نے ملزم کو پولیس کی بجائے جوڈیشل کسٹڈی میں دینے اور جے آئی ٹی کے قیام پر اعتراض کیا۔ ہائی کورٹ نے والد کی جج کے چیمبر میں موجودگی کو بنیاد بنا کر بدنیتی بھی قرار دی۔ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کراچی کے ایڈمنسٹریٹر جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کی سفارش کی تھی جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج ذاکر حسین نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ اور ریمارکس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 ارکان کی رکنیت ختم کردی
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی بھی طلب
-
پنجاب کے کئی شہروں میں بارش‘ ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
-
پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل، پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.