ہری پور ،تھانہ سرائے صالح پولیس کی کامیاب کارروائی ، اندھا قتل کیس ٹریس ، ملزمان گرفتار

جمعہ 18 جولائی 2025 14:57

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی کامیاب کاروائی،اندھا قتل ٹریس ،ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سرائے صالح کی حدود بگڑہ میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشین سے عمیر ولد زاہد اختر سکنہ محلہ پنوں خیل بگڑہ نمبر 1 کوقتل کرنے کا افسوسناک واقع پیش آیا۔

مدعیہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزمان علی زمان ولد محمد زمان اور عدیل احمد ولد محمد سلیم ساکنان جمعہ آباد کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور موبائل فون برآمد کرلیا ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔ \378