Live Updates

غیرمعمولی بارشیں ،انتظامیہ نے بروقت متحرک ہو کر سینکڑوں شہریوں کی جانیں بچائیں‘عظمیٰ بخاری

جمعہ 18 جولائی 2025 16:28

غیرمعمولی بارشیں ،انتظامیہ نے بروقت متحرک ہو کر سینکڑوں شہریوں کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں،بروقت متحرک ہوتے سینکڑوں شہریوں کی جانیں بچائی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرمعمولی بارشوں سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، سب سے زیادہ چکوال،جہلم اور راولپنڈی میں ریکارڈ بارشیں ہوئی، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کی تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں متحرک ہوئیں ، پی ڈی ایم اے ،ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، پنجاب کی انتظامیہ نے بروقت متحرک ہوتے سینکڑوں شہریوں کی جانیں بچائی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی درجنوں افراد کو ریسکیو کیا اور انکی جانیں بچائیں ، پوٹھوہار ریجن میں 1000افراد،جہلم میں 298،چکوال میں 209شہریوں کو ریسکیو کیا گیا،راولپنڈی میں 450افراد کو ریسکیو کیا جبکہ جہلم میں 64شہریوں کو پاک فوج نے ریسکیو کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود مانٹرنگ کی، عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات