نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر خارجہ احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو

جمعہ 18 جولائی 2025 17:40

نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر مملکت احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔\932