
۱تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے خیبرپختونخوا ہ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کیساتھ معاہدے کی مخالفت کردی
ٍسیاسی کمیٹی کے 13 میں سے 11 اراکین نے معاہدے کی مخالفت کی، سیاسی کمیٹی کا عرفان سلیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہرحال میں ٹکٹ دینے کا مطالبہ، ہم آسانی کے ساتھ 5 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اراکین کا موقف
جمعہ 18 جولائی 2025 19:55
(جاری ہے)
سیاسی کمیٹی نے عرفان سلیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہر حال میں ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں بعض اراکین نے جے یو آئی کے ساتھ بات کرنے کی بھی تجویز دی۔ سیاسی کمیٹی کے اراکین نے موقف اختیار کیا کہ جمعیت علمائ اسلام کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی 8 اور جے یو آئی دو نشستیں حاصل کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو نے دستبردار ہونے سے صاف انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں سلمان اکرم راجہ آج وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے کورنگ امیدواروں نے دستبردار ہونے سے صاف انکار کردیا تھا۔ ناراض ارکان کو منانے کیلئے مرکزی قیادت بھی سرگرم ہوگئی تھی۔ ناراض رہنماں کو منانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی تھی جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور اسد قیصر شامل، سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار قیادت کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف مشکل میں پڑ گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کورننگ امیدواروں کا اجلاس ہوا تھا جس میں جنرل نشست کے امیدوار عرفان سلیم، وقاص اورکزئی اور خرم ذیشان شریک ہوئے تھے۔ اجلاس میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر امیدوار سابق آئی جی سید ارشاد حسین اور خواتین کی نشست کی امیدوار عائشہ بانو بھی شریک ہوئی تھیں۔اجلاس میں تمام امیدواروں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیاتھا۔رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کو اسٹیبلشمنٹ کا گٹھ جوڑ بننے نہیں دیں گے۔خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر آئے تھے۔عرفان سلیم نے کہا تھا کہ مجھے کابینہ میں شامل کرنے اور آئندہ ٹکٹ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مجھے عہدہ اور ٹکٹ نہیں چاہیے اب عمران خان کے باہر آنے پر بات ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ پارٹی قیادت کا حکم سر آنکھوں پر لیکن اسٹیبلشمنٹ کے گٹھ جوڑ کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ ہم آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کررہے تھے۔
مزید قومی خبریں
-
سینیٹ میں عورت کو برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا بل منظور
-
ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمن
-
سعودی عرب ، گیس دھماکے سے سوات کے 2نوجوان جاں بحق
-
ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری
-
اس بار سیدالانبیاخاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی پیدائش مبارکہ کو 1500 سال مکمل ہونگے
-
گورنر پنجاب سے سیکرٹری داخلہ کی ملاقات، محرم اور بارشوں کی صورتحال پر اہم ہدایات
-
خواجہ سلمان رفیق کا پتریاٹا میں ایمرجنسی دفتر کا دورہ ، سروسز کا جائزہ لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازاروں کا آغاز
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، مون سون سے قبل تیاریوں کا جائزہ
-
سول سروس ریفارمزپراعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
-
ایوان بالا اجلاس ، سینیٹر علی ظفر کا وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں بارشوں سے ہونی والی تباہی پرا ظہار ا فسوس
-
نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں مقرر کی جاچکی، کوئی کالج اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،مصطفی کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.