پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی برسلز یورپ پریس کلب کے نو منتخب صدر انتونیو بوسکاردینی سے ملاقات

جمعہ 18 جولائی 2025 20:00

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) بیلیجئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز یورپ پریس کلب کے نو منتخب صدر انتونیو بوسکاردینی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں برسلز میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بوسکاردینی ایک تجربہ کار صحافی ہیں اور ٹریول ٹومارو کے بانی اور بوسکاردینی کمیونیکیشنز کے سی ای او بھی ہیں۔