بھارت کا جنگی جنون، پرتھوی-ٹو اور اگنی-ون کا تجربہ

جمعہ 18 جولائی 2025 20:20

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے جوہری صلاحیت کے حامل اور کم فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائلوں پرتھوی-ٹو اور اگنی-ون کا تجربہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میزائلوں کے یہ تجربے ریاست اوڈیشہ کے علاقے چاندی پور میں واقع ٹیسٹنگ رینج سے کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ کم فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائلوں پرتھوی-ٹو اور اگنی-ون، کاتجربہ 17جولائی کو اوڈیشہ میں اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی نگرانی میں کیاگیا۔

واضح رہے کہ بھارت کوپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف جارحیت پر شرمناک شکست کاسامنا کرنا پڑاتھا،جس کے بعد سے بھارت خطے میں اپنا جنگی جنون اور ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کے درپے ہے ۔بھارت نے گزشتہ روز (بدھ کو)بھی لداخ میں آکاش پرائم ایئر ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کیا تھا۔