کراچی میں 19 سے 21 جولائی کے دوران بارش کا امکان

جمعہ 18 جولائی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)کراچی میں 19 سے 21 جولائی کے درمیان بارش کا امکان ہے۔ ماہر موسمیات کے مطابق آج(ہفتہ)سہ پہر یا شام میں کراچی کے اطراف گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہر موسمیات نے کہا کہ بارش برسانے والا سسٹم بھارت کے جنوب مغربی اترپردیش میں ہے، یہ سسٹم راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم مغرب کی جانب بڑھا تو کراچی سمیت سندھ میں تیز بارش ہوسکتی ہے تاہم فی الحال کراچی میں معتدل بارش کا امکان ہے۔