بلاول بھٹو کی ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد

جمعہ 18 جولائی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھی ہماری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا۔

انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش نوجوانو! آپ نے صرف سیمی فائنل نہیں، پاکستانی قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں۔ اسی محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ فائنل میں جیت کے حدف کے ساتھ میدان میں اترنا اور دنیائے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرتے رہنا۔