صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی انڈر 16 والی بال ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 18 جولائی 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انڈر 16 والی بال ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت اور جذبے سے کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم کی محنت، نظم و ضبط اور قومی جذبے کی مظہر ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اُمید ہے قومی ٹیم اسی جذبے سے فائنل بھی جیت کر چیمپئن بنے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی میں کوچز اور معاون عملے کی محنت، رہنمائی اور لگن شامل ہے۔\932