ڈولفن اسکواڈکی بروقت کارروائی، شہری کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی،جعلی پولیس اہلکار گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 00:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈولفن اسکواڈنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کے اغوا ءبرائے تاوان کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے نجی فیکٹری سے عرب جان نامی شہری کو اغوا کیا۔ ڈولفن ٹیم نمبر 206 نے ندیم شہید چوک کے قریب مشکوک گاڑی نمبرAS-223 کو روکا۔جعلی پولیس اہلکار شہری عرب جان کو ہتھکڑی لگا کر پشاور لے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈولفن جوانوں نے پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے مغوی کوبحفاظت بازیاب کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاراغوا کاروں میں شفیع اللہ، طلا جان، اسرار خان اور زیدان شامل ہیں جن کا تعلق خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ ملزمان کومزید کارروائی کے لیے تھانہ ساتھ کینٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بروقت رسپانس پر ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد اور ڈولفن ٹیم کو شاباش دی۔ فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے لاہور پولیس ہر وقت الرٹ ہے، گرفتارملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔