راولپنڈی، فائرنگ سے 04 افرادجاں بحق کامعاملہ،آئی جی کا نوٹس ،رپورٹ طلب

ہفتہ 19 جولائی 2025 01:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر فائرنگ سے 04 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

سی پی او راولپنڈی نے بتایاکہ ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر نے فرانزک ٹیمیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔مقتولین میں جنید گل، متین کیانی، شعیب اور ثمر اقبال شامل ہیں۔