جموں وکشمیر،بھارتی سی آئی اے نے چار اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں

ہفتہ 19 جولائی 2025 10:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں پولیس کے کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر(سی آئی کے)ونگ نے چار اضلاع میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں چھ ، ضلع بڈگا میں دو جبکہ سرینگر اور پلوامہ میں ایک ایک مقام پر آج تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ آخری اطلاعات تک تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔