امریکہ میں بھارتی شہری بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے پر گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت کی عالمی ساکھ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جس نے نہ صرف بھارتی عورتوں کی عزت بلکہ بیرونِ ملک بچوں کی سلامتی بھی شدید متاثر کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میں بھارتی شہری گرجیت ملہی کو بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری پر سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں۔