
لاہور اور فیصل آباد میں طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے، پروازیں حادثے سے بال بال بچ گئیں
دونوں واقعات میں تمام مسافر محفوظ رہے ، لاہور ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز رن وے پر ٹیک آف کی تیاری میں تھی اچانک پرندہ سامنے سے آ کرطیارے سے ٹکرا گیا، فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی
فیصل علوی
ہفتہ 19 جولائی 2025
13:45

(جاری ہے)
پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروایا۔ تمام مسافر خیریت سے محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیاتھا۔
پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے تھے۔پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ اس حوالے سے نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کردیا گیا تھا۔ایئر لائن کے ترجمان کامزید کہناتھاکہ لاہور سے اسکردو کیلئے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کردیا گیا تھا۔چند روزقبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کی فضائی حدود میں مسافر طیاروں کی حفاظت کیلئے اہم اقدام اٹھا یاگیاتھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسافر جہازوں کی حفاظت کیلئے گرینڈ آپریشن کرنے اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی تھی۔محفوظ فضائی سفر کیلئے مریم نواز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا تھا۔ لاہور کے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زون‘ بنانے کیلئے رنگ فینسنگ (فضائی حفاظتی حصار بنانے) کا فیصلہ کیا گیاتھا۔اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایاگیاتھاکہ ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذبح خانوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ چمڑا رنگنے اور چمڑے سے اشیا بنانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ضابطوں کا سخت اطلاق ہوگا۔ ہوائی اڈوں کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیاتھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وائلڈ لائف رینجرز کو آپریشن شروع کرنے کا حکم مل گیا، ایئرپورٹس کے قریب پرندوں کو جمع ہونے والی وجوہات ختم کی جائیں گی، وائلڈ لائف رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے اور قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی پر گرفتاریاں، سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔ ہوائی اڈوں کے قریب کچرے کے ڈھیر جمع ہونے کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
گزشتہ چھ ہفتوں میں امدادی مقامات کے قریب 875 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.