
کوہستان میں میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث4افراد کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا
اکاﺅنٹس آفیسر، 2 ٹھیکیداروں، سینئر آڈیٹر اور بینک منیجر کو احتساب عدالت میں پیش کیاگیا‘باقی ملزمان کو پیر کے روزعدالت میں پیش کیا جائے گا. نیب ذرائع
میاں محمد ندیم
ہفتہ 19 جولائی 2025
14:10

(جاری ہے)
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 دیگر زیر حراست ملزمان کا ریمانڈ پیر کو مکمل ہوگا، کرپشن اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے، اب تک مختلف محکموں کے گرفتار ملزمان کی تعداد 9 تک جا پہنچی ہے. نیب ذرائع کے مطابق 5 ملزمان کو احتساب عدالت میں ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا گیا، عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ آج مکمل ہوا تھا، 4 دیگر زیرحراست ملزمان کا ریمانڈ پیر کے دن مکمل ہوگا یاد رہے کہ 26 جون 2025 کو رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاﺅنٹس منجمد کردیے، کئی جائیدادیں اور قیمتی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی تھیں کوہستان اسکینڈل کے ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی، 3 کلو سونا بھی برآمد کرلیا گیا تھا نیب نے کروڑوں روپے مالیت کی 77 قیمتی لگژری گاڑیاں تحویل میں لی تھیں. رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں اربوں روپے مالیت کی 109 کمرشل پراپرٹیز سیل کی گئی تھیں نیب نے ملزمان کے 4 فارم ہاﺅسز، 12 کمرشل پلازے اور 2 کمرشل پلاٹس سیل کر دیے تھے، 30 گھر، 12 دکانیں، 25 فلیٹس، 175 کنال زرعی زمین اور دیگر اہم جائیدادیں بھی سیل کی گئی تھیںنیب کی جانب سے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ چھ ہفتوں میں امدادی مقامات کے قریب 875 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
-
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور سلیب سسٹم کا نفاذ عوام سے دھوکہ ہے
-
شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کر دیا
-
ترکیہ میں پاکستانی آموں کا جادو: انقرہ میں منگو فیسٹیول کا شاندار انعقاد
-
جولائی 1947 کا دن کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کا تاریخی اظہار ہے، سردارایازصادق
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ڈی پی او محمد خالد سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس ہیڈکوارٹرز میں زیرتعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ ، تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کی اعلیٰ سطحی دستخطی تقریبات میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتہ امر یکہ جائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستانی کنٹینٹ کریٹرطلحہ احمد کی ملاقات
-
پاک فضائیہ نے حالیہ پاک بھارت حالیہ تصادم میں 5 بھارتی طیارے مارگرائے، ٹرمپ
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ائیر شو میں ایوارڈز جیتنےپر مبارکباد
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کا کوئی امکان نہیں، وزیردفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.