سندھ حکومت کا معرکہ حق اور یومِ آزادی کے سلسلے میں منسٹر الیون، مئر الیون، گورنر الیون اور وزیراعلیٰ الیون کے نمائشی میچز کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق اور یومِ آزادی 14 اگست 2025 کے سلسلے میں کراچی میں منسٹر الیون، مئر الیون، گورنر الیون اور وزیراعلیٰ الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچز منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کے مطابق 8 اگست کو منسٹر الیون اور مئر الیون کے درمیان نائٹ کرکٹ میچ البرہانی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ 9 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ الیون اور گورنر سندھ الیون کے درمیان نمائشی میچ معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے کراچی میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ 10 اگست کو کراچی میں نشانی پاکستان سے دو دریاء تک میراتھن ریس منعقد کی جائے گی، جبکہ 14 اگست کو صبح 6:30 بجے فرئر ہال سے مزار قائد تک سائیکل ریس اور صبح 10 بجے کلفٹن سے فرئر ہال تک گدھا گاڑی ریس کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں یکم سے 13 اگست تک مجموعی طور پر 27 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جن میں لڑکے اور لڑکیاں بھرپور حصہ لیں گی․ ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق ضلع شرقی میں یکم اور 2 اگست کو پیرا اسپورٹس، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہوں گے، ضلع غربی میں 2 اور 3 اگست کو باکسنگ اور تائیکوانڈو کے ایونٹس اور ضلع ملیر میں 5 اور 6 اگست کو تائیکوانڈو اور باکسنگ کے مقابلے ہوں گی․ ترجمان محکمہ کھیل عمران علی کے مطابق ضلع کورنگی میں 7 تا 9 اگست تک ایتھلیٹکس، تائیکوانڈو، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے کرائے جائیں گے جبکہ ضلع جنوبی میں 11 اور 12 اگست کو بیچ والی بال، بیچ ٹینس، ٹگ آف وار اوربیچ کبڈی کیدلچسپ ایونٹس ہوں گی․ ترجمان کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں 12 اور 13 اگست کو جمناسٹک اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے اور ضلع کیماڑی میں 12 تا 13 اگست کو تھرو بال، باکسنگ، کرکٹ اور فٹبال کیگرلز و بوائز کے درمیان مقابلے ہوں گی․وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں 14 اگست کے دن پرچم کشائی، قومی ترانہ اور کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔