
کراچی چیمبر کا کامیاب ہڑتال پر چیمبرز، ٹریڈ ایسوسی ایشنز، پوری تاجر برادری سے اظہار تشکر
مارکیٹوں، صنعتی، تجارتی سرگرمیوں کی مکمل بندش نے کاروباری طبقے کی معاشی یکجہتی، اجتماعی مزاحمت کا طاقتور پیغام دیا، جاوید بلوانی اگلے ہفتے تک ٹھوس پیش رفت یا تحریری یقین دہانی نہیں ملی تو باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، صدر کے سی سی آئی
ہفتہ 19 جولائی 2025 20:20
(جاری ہے)
صدر کے سی سی آئی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال بغاوت نہیں بلکہ تاجر برادری کے وسیع تر تحفظات کو دورکرنے میں حکومت کی ناکامی کے جواب میں اختیار کیا گیا آخری راستہ تھا کیونکہ بار بار اپیلوں کے باوجود فنانس ایکٹ 2025-26 میں ایسی کاروبار دشمن دفعات شامل کی گئیں جن سے ٹیکس دہندگان میں خوف، غیر یقینی اور بے اعتمادی کی فضا پیدا ہوئی۔
تاجر برادری کے اہم مطالبات جو اب تک حل طلب ہیں ان میں انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 37 اے اور 37 بی کو فوری طور پر معطل کرنا شامل ہے جو ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے گرفتار اور مقدمہ چلانے کی غیر محدود اختیارات دیتی ہیں نیز شق 21(ایس) کو واپس لینا جو نقد لین دین پر ناجائز جرمانے عائد کرتی ہے جبکہ نقد ادائیگی پاکستان کے کاروباری ماحول میں اب بھی عام ہے۔اس کے علاوہ برآمد کنندگان کے لیے فائنل ٹیکس ریجم کی بحالی بھی اہم مطالبہ ہے جو ابھی تک حل طلب ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مطالبات وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کو تفصیل سے بتائے گئے تھے جس کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ہارون اختر خان کر رہے ہیں۔ تاجر برادری کو اس کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی سفارشات اور دلائل کی بنیاد پر ٹھوس نتائج کی توقع تھی مگر صرف زبانی یقین دہانیاں کرائی گئیں جس سے مایوسی میں مزید اضافہ ہوا اور تاجر برادری نے متحد ہوکر پُرامن ہڑتال کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔جاوید بلوانی نے بالخصوص کراچی کی7 انڈسٹریل ٹاؤن ایسوسی ایشنز (سائٹ ایسوسی ایشن، کورنگی ایسوسی ایشن، لانڈھی ایسوسی ایشن، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن، بن قاسم ایسوسی ایشن، سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن اور فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مضبوط اور متحد ہو کر ردعمل دیا۔ انہوں نے دیگر ایسوسی ایشنز پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم ای)، پاکستان نِٹ ویئر اینڈ سویٹر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن، سبزی منڈی ایسوسی ایشن، لوکل گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن، کباڑی مارکیٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے ملک بھر کی دیگر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی شمولیت نے اتحاد اور معاشی انصاف کی آواز کو مزید مزید مستحکم کیا۔صدر کے سی سی آئی نے واضح طور پر کہا کہ 19 جولائی کی ہڑتال صرف پہلا قدم تھا۔کراچی چیمبر اگلے ہفتے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی قیادت میں کمیٹی کی پیش رفت خاص طور پر کے سی سی آئی اور اتحادی تجارتی اداروں کی سفارشات کو شامل کرنے کے حوالے سے بغور جائزہ لے گا ۔چیمبر کو توقع ہے کہ مختصر وقت میں جلد ٹھوس وعدے اور قابل عمل اصلاحات سامنے آئیں گی کیونکہ اگر مزید تاخیر ہوئی تو یہ کاروباری طبقے کے جائز تحفظات سے مسلسل چشم پوشی کے مترادف ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا اگر اگلے ہفتے تک کوئی ٹھوس پیش رفت یا تحریری یقین دہانی نہیں ملی تو ہم ملک بھر سے ممبران،اسٹیک ہولڈرز اور چیمبرز آف کامرس کے ساتھ فوری مشاورت کریں گے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جا سکے۔ہم بات چیت چاہتے ہیں تصادم نہیں لیکن اگر ہمارے خدشات کو نظرانداز کیا جاتا رہا تو ہم اپنے احتجاج میں مزید شدت لانے سے گریز نہیں کریں گے۔ ہم پاکستان کی معیشت کو تحفظ دینے کے لیے پُرعزم ہیں لیکن یہ تب تک ممکن نہیں جب تک تاجر برادری کی آواز سنی، سمجھی نہیں جاتی اور اس کی حمایت نہیں کی جاتی۔مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.