/ محمد حمزہ شفقت نے بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور سربراہ میٹرو پولیٹن بہت کم وقت میں بہترین کام کیے، محمد آصف ترین

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:30

hکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2025ء) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بزنس کمیونٹی ، عوامی مسائل کے حل اور بہتری میں انکا بھرپور ساتھ دیگی یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف ( PCCI ) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( FPCCI ) کراچی محمد آصف ترین نے محمد حمزہ شفقت کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان پرموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن و سربراہ میٹرو پولیٹن مثالی کام کئے ہیں جسکی گواہ کوئٹہ کا شہری دیتا ھے محمد حمزہ شفقت ایک باصلاحیت ، اعلی تعلیم یافتہ اور موجودہ حالات سے باخبر افسر ھے جو صوبے میں تجارت، امن امان ، سرکاری میں بہتری اور تاجر کمونٹی کے لئے بہتر مواقع فراہم کرینگے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے بلوچستان جو ہر لحاظ سے باقی صوبوں سے ترقی کی شرح میں پیچھے رہ گیا ہے بالخصوص صوبے میں انڈسٹریز، صنعت وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے تجارت کے مواقع بہت کم ھے اس لئے حکومت، اداروں اور تاجر کمیونٹی کو مل کر صوبے کے تاجر برادری کے مسائل کے حل اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ محمد حمزہ شفقت نے بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور سربراہ میٹرو پولیٹن بہت کم وقت میں بہترین کام کیے جسکی گواہ کوئٹہ ہر ذی شعور دیتا ھے انہوں نے سیاسی، قبائلی اور بیورو کریسی کے پریشر کے باوجود کوئٹہ شہر کے نظام ٹریفک، سڑکوں کی بحالی ، عوام کے لئے نئے جال بچھانا بالخصوص صفائی ستھرائی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان مثالی کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام امیدوں اور توقعات پر پورا اترینگی