پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے وفد کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 20 جولائی 2025 10:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے حافظ محمد ادریس مغل کی سربراہی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے وفد نے اتوار کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریاض احمد چانڈیو اور آصف شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں سیاسی معاملات اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔