ٹرمپ کا تین ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل تباہ کرنے کے اپنے دعوے پر اصرار

اتوار 20 جولائی 2025 10:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر پر ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ امریکی بمباری نے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے تاہم ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل و امریکہ کی بمباری کے بعد سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تنصیبات میں سے بعض کا بڑا حصہ ٹھیک رہا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے اپنے ٹرتھ سوشل پر اس دعوے کو دہرایا جاتا رہا ہے کہ تمام تین جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ایران کو اب ان جوہری مراکز کو دوبارہ کارآمد بنانے یا ان سے دوبارہ کام لینے کے لیے کئی سال لگ جائیں گے اور اگر ایران نے دوبارہ ایسا کرنا چاہا تو بہتر ہوگا کہ وہ اسے نئے سرے سے شروع کرے اور نئی جگہوں پر شروع کرے۔