پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری

اتوار 20 جولائی 2025 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کے 13ویں روز خواتین کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں 3گھنٹے بھرپور ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا اور کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی انہیں تینوں شعبوں میں مہارت نکھارنے کے لیے عملی مشقیں کرائی گئیں۔

فیلڈنگ اور کیچنگ کی خصوصی پریکٹس بھی سیشن کا حصہ رہی جس کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس، ردعمل اور کیچنگ ٹیکنیکس کو مزید بہتر بنانا ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی انفرادی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔