Live Updates

ٹ* آزادکشمیر میں غیر سیاسی نظام لائے جانے سے نظریاتی سیاست کمزور ہوئی، موجودہ حکومت کی کوئی سیاسی نظریاتی آنر شپ نہیں جس کے باعث مسائل پیدا ہوئے،سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان

اتوار 20 جولائی 2025 18:15

ٌچناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں غیر سیاسی نظام لائے جانے سے نظریاتی سیاست کمزور ہوئی، موجودہ حکومت کی کوئی سیاسی نظریاتی آنر شپ نہیں جس کے باعث مسائل پیدا ہوئے، مسلم لیگ ن ایک نظریہ کا نام ہے جس نے 2016 ء سے 2021ء کے درمیان نظریاتی، سیاسی، تعمیر و ترقی اور آئینی و انتظامی محاذ پر تاریخ ساز خدمات سرانجام دیں 2021ء کے الیکشن میں عمران خان نے سازش کے تحت ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جس کے نتیجے میں اس اسمبلی سے تین وزارئے اعظم بدل چکے، مسلم لیگ ن میں بڑی تعداد میں عوام کی شمولیت یہ نوید سنا رہی ہے کہ انشاء اللہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن آئندہ حکومت بنانے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں بالا میں ن لیگ کے ضلعی دفتر میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر یونین کونسل سیناں دامن سے چوہدری محمد رفیق، چوہدری محمد صدیق، چوہدری طاہر رفیق، چوہدری ابرار، چوہدری کامران، چوہدری یاسر، چوہدری ناصر، چوہدری ارفاق عرفان، چوہدری حفیظ، مقصود حسین، محمد صدام، محمد فاروق، چوہدری طارق، چوہدری جہانگیر، چوہدری لطیف، چوہدری اسد، چوہدری بشیر، دانش چوہدری، چوہدری نزیر، چوہدری اظہر، چوہدری مظہر، پرویزاور دیگر نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا، سابق وزیراعظم نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور ہار پہنائے، اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فرید خان، یونین کونسل سیناں سے سابق امیدوار ضلع کونسل سید امتیاز ہمدانی ایڈووکیٹ ، لوکل کونسل عبدالغفور صمد و دیگر بھی موجود تھے، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلاتخصیص ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلم لیگ ن نے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ہٹیاں بالا کے اندر اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی خدمت کی ہے آئندہ بھی جب تک رب کریم نے ہمت اور اختیار دیا پوری ایمانداری سے لوگوں کی خدمت کے لیے استعمال کروں گا، لوگوں کو آج ہمارا دور یاد آرہا ہے اور آزادکشمیر بھر سے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ہماری حکومت میں ٹیم ورک اور احساس ذمہ داری تھا یہاں کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے، سابق وزیراعظم نے اس موقع پر امیدوار ضلع کونسل امتیاز ہمدانی اور عبدالغفور صمد کو ہدایت دی کہ یونین کونسل سینا دامن میں جماعت کو مزید مظبوط اور منظم بنانے کے لیے نئے ساتھیوں اور پرانے کارکنان کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے مزید جو لوگ شامل ہونا چاہ رہے ہیں کے حوالے سے بھی پروگرامات کو حتمی شکل دیں۔

۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات