بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کا قتل انسانیت سوز جرم ہے،شازیہ مری

اتوار 20 جولائی 2025 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہاہے کہ بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کا قتل انسانیت سوز جرم ہے،جوڑے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہوں۔جاری بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ درندہ صفت مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، امید ہے مجرم جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ قتل حکومت بلوچستان کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے ، یہ واقعہ صنفی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔

شازیہ مری نے کہاکہ اسلام اور آئین، خواتین اور مرد دونوں کو اپنی رضا کے مطابق شادی کا حق دیتے ہیں،پیپلز پارٹی کی پالیسی خواتین پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔ترجمان پی پی نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو کی پارٹی خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔