پوپ لیو کا غزہ میں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

پیر 21 جولائی 2025 08:50

ویٹیکن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) کیتھولک فرقے کے سے بڑے اور معتبر عہدے دار پوپ لیو نےمطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو اب ختم کر دیا جائے۔العربیہ کے مطابق ان کا یہ مطالبہ غزہ میں مسیحی برادی کے گرجا گھر پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس پر انہوں نےدکھ کا اظہار کیا ہے۔غزہ میں ہولی فیملی گرجا گھر پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں پادری سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے بائیس ماہ سے اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری ہے اور اب تک اس میں اسرائیلی فوج 58700 سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو قتل کر چکی ہے۔ جن میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔غزہ کی پٹی کو تقریبا مکمل ملبے میں بدلا جا چکا ہے۔ ہر روز اسرائیلی فوج بمباری کر کے درجنوں فلسطینیوں کو قتل کیے جارہی ہے۔پوپ لیو نے دعائیہ تقریب میں غزہ میں گرجاگھر پر ہونے والی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کے نام پڑھے۔انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ نیز شہریوں کو بلا امتیاز دی جانے والی اجتماعی سزا کا سلسلہ روکا جائے اور جبری نقل مکانی کا خاتمہ کیا جائے۔