پنجاب اسمبلی، سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا

پیر 21 جولائی 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) صوبہ پنجاب کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔پنجاب اسمبلی میں پہلا ووٹ حکومتی رکن راجہ صغیر احمد اور دوسرا ووٹ اپوزیشن رکن آشفہ ریاض فتیانہ نے کاسٹ کیا۔حکومتی رکن رانا محمد ارشد اور پیر اشرف رسول جبکہ اپوزیشن رکن علی امتیاز وڑائچ اور رانا شہباز سمیت 35اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ نشست سینیٹ کے رکن ساجد میر کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب کےلئے پنجاب اسمبلی ہال کو بطور پولنگ سٹیشن متعین کیا گیا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ بطور ریٹرننگ افسر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق تمام اراکینِ صوبائی اسمبلی حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے اپنا اسمبلی کارڈ ہمراہ لائیں گے ۔پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔\932