
فیض آباد احتجاج کیس‘ فیصل جاوید کی بریت کی درخواست مسترد
استغاثہ کی جانب سے دو گواہان عدالت میں پیش کیے گئے جن کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے
پیر 21 جولائی 2025 14:22

(جاری ہے)
سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کی جانب سے دائر بریّت کی درخواست کو عدالت نے خارج کر دیا جبکہ استغاثہ کی جانب سے دو گواہان عدالت میں پیش کیے گئے جن کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے، عدالت نے ہدایت کی کہ اگر دفاع چاہیے تو اگلی پیشی پر گواہان پر جرح کی جا سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ آرڈر ہی دوبارہ جاری کر دیتے ہیں۔سماعت کے دوران جب عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے تو جج طاہر عباس سپرا نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا عامر کیانی صاحب! آپ عدالت سے چلے جائیں، آپ اشتہاری ہیں، اگر پولیس نے سن لیا تو گرفتار کر لیا جائے گا۔معزز جج نے مزید کہا کہ عامر کیانی تین مرتبہ اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں جس پر عامر کیانی نے کہا کہ سر میری غلطی ہے، عدالت میں پیش نہ ہو سکا، تسلیم کرتا ہوں، جج نے ہدایت کی کہ وہ درخواست لے کر آئیں، پھر عدالت غور کرے گی۔ بعدازاں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے بعد فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے سے متعلق کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
غیرت کے نام پر قتل خاتون کی والدہ کا متنازعہ بیان، بیٹی کی 'سزا' درست قرار دیدی، ملزمان کی رہائی کا مطالبہ
-
میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف
-
جرمنی نے درجنوں عراقی شہریوں کو ملک بدر کر دیا
-
کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
-
بھارت میں 2024 میں کتے کے کاٹنے کے37 لاکھ سے زائد واقعات
-
بابوسر ریسکیو آپریشن مکمل، 250 سیاح محفوظ مقامات پر منتقل، 10 سے 15 تاحال لاپتہ
-
پاکستان: نو مئی کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو جیل کی سزائیں
-
راولپنڈی برساتی نالے میں بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا
-
عالمی امن اور تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل سے متفقہ طور پر منظور
-
9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
-
اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.