Live Updates

ہیڈ پنجند پر سیلابی صورتحال برقرار، جلالپورپیروالہ میں سپربند ٹوٹ گیا

جنوبی پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب سندھ میں داخل ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 ستمبر 2025 15:04

ہیڈ پنجند پر سیلابی صورتحال برقرار، جلالپورپیروالہ میں سپربند ٹوٹ ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 ستمبر ۔2025 )جنوبی پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب سندھ میں داخل ہوگیا ہے، گڈو بیراج کی سطح 5 لاکھ 2 ہزار 844 کیوسک اور پانی کا اخراج 4 لاکھ 92 ہزار 433 کیوسک ریکارڈ کیا گیاسکھر بیراج پانی کی سطح بلند ہونے لگی، جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے، سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی سطح 4 لاکھ 405 کیوسک اور ڈان اسٹریم میں 3 لاکھ 82 ہزارکیوسک ہے اسی طرح کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 53 ہزار 145 کیوسک ریکارڈ کی گئی، ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی سطح 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیوسک ہوگئی.

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کا کہنا ہے کہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے سکھر شہر اور بیراج پر تمام تر حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں، امید ہے سیلابی ریلا آرام سے گزر جائے گا بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورت حال برقرار ہے.

دوسری جانب دریائے چناب ہیڈ پنجند پر سیلابی صورتحال برقرار ہے 4 لاکھ 75 ہزار کیوسک کا ریلا گزررہا ہے شیرشاہ اور اکبر بند پر شدید دبا ﺅہے ریلوے ٹریک بھی بند کردیا گیا جلالپورپیروالہ میں سپربند ٹوٹ گیاجلال پور پیر والا میں بدستور سنگین صورتحال ہے دریائے چناب نواحی علاقہ پھرانیں کا سپربند ٹوٹ گیا درجنوں آبادیاں زیرآب آگئیں بند ٹوٹنے سے سینکڑوں گھر، ہزاروں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہ ہوگئیںسپر بند ٹوٹنے سے نواحی علاقہ عمرپور، عنایت پورسمیت دیگرعلاقے زیرآب آسکتے ہیں.

شہر میں سیلابی پانی داخل ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے دریائے راوی ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 28 ہزار کیوسک، دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں دربار ظاہر پیر کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیاپانی آبادیوں میں داخل ہوگیا اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، بورے والا اور وہاڑی میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی.

رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ چاچڑاں کے مقام پر پانی کا بہاﺅ مسلسل بڑھنے رہا ہے دوسری جانب راجن پور دریائے سندھ کی سطح میں اضافہ ہونے لگا نشیبی علاقے زیر آب آگئے سینکڑوں لوگ دریا کے اندر خواتین اور بچوں سمیت ابھی بھی موجود ہیں انتظامیہ پانی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے. 
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات