پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر انتہائی افسردہ ہوں۔ رضا امیری مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔ ایرانی سفیر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جولائی 2025 14:53

پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق قیمتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں تعینات سفیر جناب رضا امیری مقدم نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور گھر منہدم ہونے کی وجہ سے ہمارے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی جانوں اور مختلف علاقوں میں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی جنہیں سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔  میری دلی تعزیت اور ہمدردی پاکستان کی حکومت اور عوام سے خاص طور پر ان خاندانوں سے ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔  ہم زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ 
 انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔ 
 دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے دل اور جان اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔