افغان کارکنوں کو قطر بھیجنے کے معاہدے پر دستخط

پیر 21 جولائی 2025 17:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) افغانستان کی عبوری حکومت نے افغان کارکنوں کو قطر بھجوانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک قطری کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پیر کو افغانستان کی عبوری انتظامیہ کی وزارت محنت اور سماجی امور کے ایک بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت افغانستان ابتدائی طور پر 700 کارکن قطر بھیجے گا، اس معاہدے کا مقصد افغان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

معاہدے پر روشنی ڈالتے ہوئے افغان وزارت محنت و سماجی امور کے ترجمان سمیح اللہ ابراہیم نے کہا کہ اہل مزدوروں کی رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں بے روزگار افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن جنگ کے بعد کے ملک میں بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے کیونکہ مبینہ طور پر کام کی تلاش میں سینکڑوں لوگ روزانہ اپنا وطن چھوڑجاتے ہیں۔