Live Updates

بھارت،ایئر انڈیا کا طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے پھسل گیا، مسافر محفوظ رہے

پیر 21 جولائی 2025 17:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) بھارت کے شہر ممبئی میں شدید بارش کے دوران نجی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل گیا تاہم پرواز محفوظ طریقے سے پارکنگ بے تک پہنچنے میں کامیاب رہی اور طیارے میں سوار عملے کے ارکان اور مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ہوائی اڈے کے اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو کوچی سے ممبئی کے لئے پرواز کرتے ہوئے ایئر انڈیا کی مقامی پرواز نمبر AI2744 کو ممبئی میں لینڈنگ کے وقت شدید بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ طیارہ بحفاظت پارکنگ بے پر پہنچا اور تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں ۔ اہلکار نے مزید کہا کہ طیارے کو جانچ کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ٹی وی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے اور رن وے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے بنیادی رن وے، 09/27 کو معمولی نقصان کی اطلاع ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات