
بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244ارب بٹورنے کا انکشاف
پیر 21 جولائی 2025 17:07

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق زرعی ٹیوب ویلز اور وفات پا جانے والے افراد بھی اووربلنگ سے نہ بچ سکے، ملتان الیکٹرک کمپنی نے مردہ افراد کو 4کروڑ 96 لاکھ روپے کے بل بھیج دیئے، بجلی یونٹ صفر تھے لیکن بل میں 12لاکھ 21ہزار 790یونٹ ڈال دیئے گئے۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں نے لائن لاسز، بجلی چوری اور ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے اووربلنگ کی، صرف 5تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 47.81ارب کی اووربلنگ کی، ایک ماہ میں 2لاکھ 78ہزار 649 صارفین کو 47ارب 81کروڑ کا اضافی بل بھیجا گیا۔رپورٹ کے مطابق صارفین سے اربوں روپے اضافی نکلوانے والے کسی افسران کیخلاف کاروائی نہیں ہوئی، 24-2023 میں صارفین کو 90کروڑ 46لاکھ بجلی یونٹس کے اضافی بل بھیجے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں نے صارفین کو اربوں روپے ریفنڈ کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم آڈٹ حکام نے ریکارڈ مانگا جو فراہم نہ کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لائن لاسز پورے کرنے کیلئے صارفین پر اضافی لوڈ کی مد میں 22ارب کی اووربلنگ کی گئی، آڈٹ حکام نے 8بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے وضاحت مانگ لی۔دستاویز میں کوئٹہ کمپنی کا زرعی صارفین سے 148ارب روپے سے زائد اووربلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی نے ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے 24-2023 میں زرعی ٹیوب ویلز سے رقم بٹوری۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی 10تقسیم کار کمپنیوں نے 1432فیڈرز کو 18ارب 64کروڑ کا اضافی بل بھجوایا، طلب کرنے کے باوجود تقسیم کار کمپنیوں نے آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم ہی نہیں کیا گیا، غلط ریڈنگ کی مد میں صارفین کو 5.29ارب روپے کی اووربلنگ کی رقم ریفنڈ کی گئی، پشاور کمپنی نے صارفین کو 2.18 ارب کی ملٹی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
آئندہ ہفتے ٹماٹر کی سپلائی معمول پر آتے ہی قیمتوں میں کمی ہوجائے گی
-
مساجدومدارس کا نظم ونسق محکمہ اوقاف دیا جارہا ہے تاکہ کوئی بھی مذہب کے نام پر عوام کو بھڑکا نہ سکے
-
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
-
ٹی ایل پی قیادت نے اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں پر اکسایا،احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا ڈرامہ رچایا گیا‘ عظمیٰ بخاری
-
ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی ، فنانسنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہوگی‘دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے،عظمی بخاری
-
آبادی بم پھٹنے کے قریب، پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ
-
بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر وفاق اور خیبرپختونخواہ آمنے سامنے
-
ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کروڑوں ویڈیوز حذف کردیں
-
پنجاب میں موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ متعارف
-
پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں نئے ہسپتالوں کا جال بھی بچھارہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی پاکستان کے پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.