
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا
عدالت جاتے ہیں لیکن پتہ ہوتا ہے انصاف نہیں ملے گا‘ سلمان اکرم راجہ
پیر 21 جولائی 2025 17:07

(جاری ہے)
ہمارے ممبران نے جھوٹ کو آئینہ دکھایا تو سو سے زائد ممبران کو قوم کی نمائندگی سے محروم کیا گیا اور فارم سینتالیس کا استعمال کیا گیا، تمام ممبران پیچھے ہٹنے والے نہیں ، کچھ لوگوں کا ریفرنس ڈراپ ہوا تو ہرزہ سرائی کی گئی کہ ڈیل کی گئی۔
قانون کے مطابق ریفرنس نہیں بنتا، ڈیل یا موقف سے پیچھے ہٹنا حقائق کے منافی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نو مئی سازش پر کیا ثبوت و گواہی ہے جو عدالت کے سامنے پیش کی گئی، کوٹ لکھپت سے کیا فیصلہ آئے گا سب کو پتہ ہے، صوفے کے پیچھے سازش کی بات ہوئی، کسی کو وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، عمران خان کے خلاف ان کی گواہیاں2 سپاہی اہلکار ہیں جو صوفہ اور میز کے نیچے چھپے تھے ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قوم سے بہت مذاق ہو چکا، عدالتوں اور اسمبلیوں میں مذاق جاری ہے، کچھ کمرے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے عدالت، ہم بس چلے جاتے ہیں لیکن ہمین وہاں سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہوتی ۔آواز بلند کرنا انسانی حق ہے جسے جرم بنا دیا گیا ہے، پیکا قانون یا بغاوت کے الزامات لگائے جاتے ہیں سیاست و صحافت پر قدغن لگ چکی ہے، ہم آواز بلند کرتے ہیں تو باغی قرار دیدیا جاتا ہے، سڑکوں پر گولیاں برسائی جاتی ہیں قوم کی آزادی کے لئے باہر نکل کر آواز بلند کریں گے ۔انہوںنے کہاکہجیل میں عمران خان نے اسمبلی ممبران کی تعریف کی ہے، ممبران اسمبلی کی توقیر کریں ،ممبران مشکل وقت میں حق کا نعرہ بلند کئے ہوئے ہیں، تبدیلی پوری قوم لاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس گرمی میں عمران خان کی بیرک میں بیس ،بیس گھنٹے پنکھا بند رکھا جاتا ہے،دو سال عمران خان کو بہت پیشکشیں لیکن وہ آواز بند کرنے کیلئے تیار نہیں ،عدالتیں آزاد ہوں گی تو عمران خان آزاد ہوگا ،ووٹ آزاد ہوگا تو عمران خان وزیر اعظم ہوگا، ہم اپنی جگہ کھڑے ہیں ،ہمارے پیاروں کو ہراساں کیا گیا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ،تاریخ کا اہم موڑ ہے شاید پہلے کبھی ایسا لمحہ نہیںآیا کہ قوم جاگ اٹھی ہے، فسطائیت نے ایک دن ختم ہوکر ہی رہنا ہے، پانچ اگست کو ساری قوم کھڑی ہوکر آواز بلند کرے گی ،یہ جدوجہد آج آخری دن نہیں یہ جاری رہے گی۔ ان کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کا وجود پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کم کیا جائے گا لیکن ان کی یہ کوشش بے سود ہے، عوام بدستور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ جھوٹ پر مبنی اسمبلی ہے ،جھوٹ سے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ،اب ستائیسویں ترمیم کریں یا اٹھائیسویں ترمیم کریں۔انہوںنے کہاکہ نو مئی پر عمران خان کا موقف ہے پر امن احتجاج کو پرتشدد واقعہ کا رنگ دیا گیا ،سی سی ٹی وی فوٹیجز دکھائیں بتائیں کس نے صوفہ پر تیل پھینکا۔ نو مئی پرامن احتجاج تھا اس رنگ کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے جوڈیشل کمیشن بنے جہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا کیوں لوگوں کو جانے دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے حکومت سے چار نشستیں کی ہیں،چائے پی بسکٹ کھائے ، ہم نے عمران خان سے مذاکراتی وفد کوبات کرنے دو،، عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا ۔سچائی کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں تو ضرور مذاکرات کریں لیکن وقت ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں سینیٹ ٹکٹ پر معاملہ ہوا ہے ،عمران خان کو وکلا ء، خاندان اورسیاسی رفقا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہم یہ سمجھتے مصنوعی صورتحال ہے ،پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے، پانچ اگست کو پوری قوم کو دعوت ہے اٹھ کھڑے ہوں ، ووٹ چوری کی روایت پڑ گئی ہے ،قوم سے کہوں گا یہ پی ٹی آئی کا معاملہ نہیں ، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عالیہ حمزہ کے ساتھ ڈھائی گھنٹے بیٹھ کر آئے ہیں ،تنظیمی معاملات پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.