سینٹ میں’’ تحفظ ناموس صحابہ بل‘‘ کی منظوری پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں کی کامیابی ہے، علامہ عبدالله ناصر رحمانی

پیر 21 جولائی 2025 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)المعھد السلفی گلستان جوہر کراچی کے رئیس الجامعہ و جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر علامہ عبدالله ناصر رحمانی ، جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی ، معھد الشیخ بدیع الدین اسلامیہ کوئٹہ ٹائون کراچی کے رئیس الجامعہ علامہ محمد ابراہیم بھٹی، ادارہ فروغ قرآن و سنت کے روح رواں محمد اشرف قریشی ، سید محمد عامر نجیب ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹرDHAفیز 4کراچی کے مدیر عثمان صفدر ، پروفیسر حماد امین چاولہ ، جامعة الا حسان کے مدیر الشیخ محمد احسن سلفی ، بروج اسلامک انسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو طحہٰ احمد پاشا ، جامعہ ستاریہ الا سلامیہ کے مدیر پروفیسر محمد سلفی، الشیخ مفتی محمد انس مدنی، حافظ مفتی صہیب شاہد دہلوی ، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر سمیت کراچی و سندھ بھر کے اہل حدیث دینی جامعات کے سینکڑوں اساتذہ کرام اور لاکھوں دینی شاگردان رشید کے علاوہ مدارس دینیہ کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر و سینیٹر حافظ عبدالکریم ، سینٹ کے چیئر مین اور سینٹ کے معزز اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس صحابہ بل کی منظوری تمام مذہبی جماعتوں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

مولانا سلفی نے کہا کہ فرقہ واریت اور توہین رسالت ﷺ کے واقعات کی روک تھام کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے خصوصی پیغام اور فیصلہ جات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ مولانا سلفی اور علامہ عبدالله ناصر رحمانی نے اہل حدیث جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مدارس اور جامعات میں ’’ تعظیم حرمین شریفین ، فضائل صحابہ و اہل بیت کانفرنس‘‘ کا اہتمام کریں یاد رہے کہ اس کانفرنس کا ضلع پنجاب شیخو پورہ میں فضائل صحابہ و اہل بیت کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ اہل حدیث دینی مدارس اجتماعی طور پر بھی اس مجوزہ کانفرنس کا اہتمام کر سکتے ہیں۔