وزیراعظم محمد شہبازشریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارحافظ عبد الکریم کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد

پیر 21 جولائی 2025 22:38

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  امیدوارحافظ عبد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبد الکریم کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے سینیٹ میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں،وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے سینیٹرز کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔\932